• news

26سال پرانے محسن نقوی کیس کا ریکارڈ نہ ملنے پر عدالت کی برہمی


لاہور (خبر نگار)نامور شاعر محسن نقوی کے چھبیس سال پرانے قتل کیس میں سی ٹی ڈی افسر مقدمہ کا ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام ہو گئے۔ حساس مقدمے کا ریکارڈ گم ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریکارڈ گم کرنے والے افسروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ تھانہ اقبال ٹاؤن نے ملزم اکرم لاہوری کیخلاف 1996 میں مقدمہ درج کیا ملزم نے جیل سے وکیل کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ملزم 16 سال قتل کے دیگر مقدمات میں قید رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن