شہر بھر میں پھلوں، سبزیوں کی سرعام گراں فروشی جاری
لاہور (کامرس رپورٹر) شہری حلقوں نے نرخ ناموں پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لئے مئوثر اقدام اٹھائے جانے پر زور دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ رمضان کے پہلے اور دوسرے عشرے میں اشیاء خورونوش کی سپلائی دوگنی کئے جانے پر زور دیا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں کھلے عام پھلوں اور سبزیوں کی گراں فروشی کی جارہی ہے۔ سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا کی زیادہ سے زیادہ قیمت 47 مقرر ہے لیکن دکاندار 55 تک فروخت کر رہے ہیں۔ پیاز درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 120 کی بجائے 150، ٹماٹر 65 کی بجائے 90، لہسن دیسی 260 کی بجائے 280روپے، لہسن چائنیہ 340روپے کی بجائے 400، ادرک تھائی لینڈ 620 کی بجائے 700، کھیرا فارمی 68 کی بجائے 80، میتھی 47 کی بجائے 55روپے بینگن 70 کی بجائے 85بند گوبھی30روپے کی بجائے 50روپے، شلجم 40 کی بجائے 60، مٹر 68 کی بجائے80، سبز مرچ اول 115 کی بجائے 200، گھیا کدو 60 کی بجائے 70، لیموں چائینہ 140 کی بجائے 250 ،پالک دیسی 40 کی بجائے 50 ،گاجر دیسی 50 کی بجائے 60 ،کچنار 200 کی بجائے 300 تک فروخت کی گئی۔ ایک کلو سیب کالاکولو پہاڑی اول 295 کی بجائے 400 ، سیب سفید اول 150 کی بجائے 190روپے، کیلا اول درجن 160 کی بجائے 250 ، امرود 125روپے کی بجائے 160، انار قندھاری 630 کی بجائے 700 ، کینو اول درجن 230 کی بجائے 400، سٹرابری اول 230 کی بجائے 250 تک فروخت کی گئی۔