• news

محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت، دیگر سے 27 مارچ کو جواب طلب


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف متفرق درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے 27 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ نگران حکومت 90 دن کیلئے آئی ہے اور عدالت میں ابھی تک جواب جمع نہیں کروایا گیا۔ متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر 3 فروری کو نوٹس جاری ہوئے، لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے حوالے سے وجوہات طلب کیں لیکن الیکشن کمیشن نے وجوہات نہیں بتائیں عدالت کے روبرو دائر درخواست میں پنجاب کے سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہی، سابق اپوزیشں لیڈر حمزہ شہباز، صوبائی پارلیمانی کمیٹی،  وفاقی حکومت، صدر پاکستان، الیکشن کمیشن سمیت گورنر پنجاب اور نگران وزیراعلیٰ کو فریق بنایا گیا۔  

ای پیپر-دی نیشن