• news

ڈاکوؤں نے لاہور بھر سے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا 


لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے مصطفی آباد میں الطاف کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گارڈن ٹاؤن میں اویس اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 4 لاکھ 70 ہزار زیورات اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں عابد عزیز سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ  اور موبائل فون ، سندر میں راشد سے گن پوائنٹ پر 40ہزار اور موبائل فون، اسلام پورہ میں رشید سے گن پوائنٹ پر 20ہزار  اور موبائل فون، لٹن روڈ میںمحمد علی سے 10ہزار اور موبائل فون، ساندہ میں نعمان سے موبائل فون، گلشن اقبال میں نعیم احمد سے گن پوائنٹ پر 10ہزار اور موبائل فون ، شادمان  میں گن پوائنٹ پر قیصر خان سے 15سو  اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ارباز کے گھر گھس کر 4لاکھ  اور الیکٹرانکس کا سامان  نولکھا میں صادق کی دکان سے 55ہزار  گلشن راوی،کوٹ لکھپت، چوہنگ اور نواب ٹاؤن سے چارگاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ، لوئر مال، مانگا منڈی، ٹاؤن شپ، ریس کورس، نواں کوٹ، کاہنہ، گڑھی شاہو، مزنگ اور نشتر کالونی کے علاقوں سے دس موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن