جیل بھرو تحریک کے دوران پولیس گاڑی کی توڑ پھوڑ، پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کی ضمانت منظور
لاہور (خبر نگار) لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل بھرو تحریک کے دوران پولیس گاڑی کی توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔ فاضل عدالت نے رہائی کے لیے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔