سلطان علی خواجہ نے آئی جی موٹروے کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات ہونیوالے نئے انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ (پی ایس پی)نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔سلطان علی خواجہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اکیسویں (21ویں) انسپکٹر جنرل ہیں۔