• news

بنگلہ دیش، کچی آبادی میں آگ لگنے سے 100 جھونپڑیاں جل کر راکھ 


ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سب سے بڑی  کچی  آبادیوں میں سے ایک  میں آگ لگنے سے 100جھونپڑیاں  جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فائر روس ہیڈ کوارٹرز کے ڈیوٹی آفیسر راشد بن خالد نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات کو7 بج کر 50منٹ پر  ڈھاکہ کے صنعتی علاقہ تیج گائوں  کی کونی پارا بستی میں لگی جس  نے جھونپڑیوں کو  اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث  100جھونپڑیاں  مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہو گئیں   جو آئرن ، پلاسٹک شیٹ اور کارڈ بورڈ بنائی گئی تھیں ، آ لگنے کی اطلاع پر آگ بجھانے والے یونٹس کے ارکان موقع پر پہنچ گئے اور 2گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن