• news

ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار 


لاہور ( این این آئی) ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں گجرات سے تعلق رکھنے والے15افراد جاں بحق ہوئے تھے، اور تمام افراد کو ملزم سعید الیاس نے لیبیا بھجوایا تھا۔ملزم سعید کے 2بیٹے لیبیا میں مقیم ہیں، اور وہ اپنے بیٹوں کے ذریعے لوگوں کو لیبیا سے اٹلی بھجواتا تھا۔مرکزی ملزم نے اٹلی بھجوانے کے عوض 20سے 25لاکھ وصول لئے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔واضح رہے کہ فروری 2023ء کو جنوبی اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 59افراد جاں بحق ہوگئے تھے، مرنے والوں میں 12بچے بھی شامل تھے ہیں، ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد کا تعلق پاکستان، افغانستان، صومالیہ اور ایران سے تھا۔ کشتی حادثے کے بعد کچھ افراد کی لاشیں فوری نکال لی گئی تھیں، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔مقامی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا تھا کہ اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد 80 افراد کو زندہ بچالیا گیا تھا۔ ڈوبنے والی کشتی میں کتنے افراد سوار تھے اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں اسکی ، تاہم ریسکیو ورکرز کا خدشہ ہے کہ کشتی میں 200 سے زیادہ افراد سوار تھے۔

ای پیپر-دی نیشن