بین الاضلاعی 3منشیات فروش گروہ گرفتار ،15 کلو سے زائد چرس برآمد
لاہور(نامہ نگار)شمالی چھاونی پولیس نے منشیات فروش گروہ گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاونی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی 3 منشیات کے ڈیلر وںحسن رضا، ظفر اقبال اور زمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے 15 کلو سے زائد چرس برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر تعلیمی اداروں ، ہوسٹلز، کالجوں کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔