• news

ڈیفنس سی کے علاقے سے  نامعلوم شخص کی نعش برآمد


لاہور(نامہ نگار) ڈیفنس سی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی نعش برآمدہوئی ہے۔ پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے باؤ والہ بیدیاں روڈ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے متعلقہ پولیس نے قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ 35سالہ نامعلوم شخص گندا نالہ کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے مردہ حالت میں پایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن