• news

قیدیوں کی رہائی کیلئے مدد کرنیوالے خود رقم جمع کرائیں، آئی جی جیل خانہ جات


لاہور(خبرنگار)سوشل میڈیا پر چند افراد اور تنظیمیں قیدیوں کے جرمانے جمع کروا کر انہیں رہائی دلوانے کا جھانسا دے کر شہریوں سے امداد اکٹھی کرنے کے لئے کمپین چلا رہے ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے اس عمل کا سختی سے نوٹس لیا ہے آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ محکمہ کا ایسے افراد اور تنظیموں سے بلواسطہ یا بلا واسطہ کوئی تعلق نہیں ہے۔ایسے شہری جو قیدیوں کے جرمانے جمع کروانا چاہتے ہیں ، وہ جیل سے چلان فارم حاصل کر کے بینک میں خود جرمانے کی رقم جمع کروا کر رسید جیل انتظامیہ کے حوالے کریں۔کسی غیر متعلقہ فرد یا تنظیم کی جانب سے قیدیوں کے جرمانے کے لئے جمع کی گئی رقم پر فراڈ کی صورت میں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب ذمہ دار نہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن