پنجاب الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرونگا، چوہدری حسن زمان
لاہو ر (نیوزرپورٹر)لاہور کے حلقہ پی پی 148سے چوہدری حسن زمان نے کاغذات نامزدگی کرا دئیے۔ میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ گڑھی شاہو اور گردو نواح کے حلقہ کی سیاست اور خدمت میں ہمارے آبائواجداد کا ہمیشہ مرکزی کردار رہا ہم نہ صرف یہاں سے الیکشن لڑے بلکہ لڑوائے بھی اور تاریخی کامیابیاں حاصل کیں پاکستان کی معاشی اور سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے میری فیملی اور حلقہ کے بڑوں نے مجھے میدان میں اتارا ہے ۔سیاسی و سماجی بزرگوں کی حمایت حاصل ہے ،تاریخی کامیابی حاصل کرونگا۔