• news

پی آئی ٹی بی ، محکمہ خزانہ کے تحت آن لائن ٹیکس ادائیگیوں کا سلسلہ جاری 


لاہور ( نیوز رپورٹر) پی آئی ٹی بی اور محکمہ خزانہ پنجاب کے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں اور ٹیکسوں کے آن لائن نظام ای پے پنجاب کے ذریعے صوبائی حکومت کو ویٹ اینڈ measures فیس کی مد میں دسمبر 2022 سے اب تک  2 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے جبکہ آن لائن ٹرانزیکشنز کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ویٹ اینڈ measures کو حال ہی میں ای پے پنجاب میں شامل کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف معیارات کی تصدیق کیلئے محکمہ صنعت پنجاب کے پٹرول پمپس‘ فیکٹریوں اور دکانوں وغیرہ  سے فیس وصول کرتا ہے جو بذریعہ ای پے پنجاب ادا کی جاتی ہے۔چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ای پے میں مزید نئی خدمات بھی شامل کی جا رہی ہیں۔فی الوقت گیارہ محکوں کی 26ادائیگیاں ای پے سے کی جا سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن