• news

بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حلقہ کے عوام کی خدمت کرونگا:آغاعلی حیدر


سید والا(نامہ نگار) سابق لیگی ایم پی اے متوقع امیدوار مسلم لیگ (ن) پی پی 134 آغا علی حیدر خاں نے رانا افتخار احمد پپو‘ رانا عمر الطاف ‘ اقرار افتخار، شیخ جمیل، فریاد بسمل، محمد علی رحمانی، ملک اختر ، چوہدری ساجد‘آغا شجاعت ‘راؤ علی نواز،ملک بابو اعوان، رائے محمد منشا، راشد جنجوعہ، ضیاء ساہی، رائے امیر علی کے علاوہ دیگر سینکڑوں مسلم لیگی کارکن و حمایت یافتہ ووٹرز کے ہمراہ ریلی کی شکل میں سید والا پہنچ کر کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ اس موقع پر آغا علی حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ پچھلی بار کی طرح  اس بار بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حلقہ کے لوگوں کی پہلے سے بھی زیادہ خلوص نیت کے ساتھ خدمت کروں گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن