• news

شریف برادران کی قیادت میں ملک کو اندھیروں سے نکالیں گے : امجد لطیف 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی کا سفر جہاں رکا تھا وہی سے دوبارہ شروع کریں گے حالات کٹھن ضرور ہے مگر ہم پرعزم ہے اور اپنے قائد محمد نواز شریف ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کو اندھیروں سے نکالیں گے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے امجد لطیف نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ پنجاب کے انتخابات میں کلین سویپ کریں گی عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے ۔ ملک میں فساد فتنہ بازی کرنیوالا شخص نہ عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے او ر نہ ہی گرفتاریاں دیتا ہے اس سلسلہ میں اداروں کی خاموشی بھی معنی خیز ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب ریلیوں اور سکیورٹی کے نام پر ایک مرتبہ پھر عمران خان خونی کھیل کھیلنا چاہتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن