موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں: صاحب خان ورک
بھکھی(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف کے جانثار ساتھی چوہدری صاحب خان ورک نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور ا نکے حواری ہیں جنہوں نے اپنے پونے چار سالوں میں تاریخی قرضہ لیا اوراس قرضے کو عام آدمی کیلئے خرچ کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھریں ، موجودہ حکومت ان سے لوٹا ہوا سارا پیسہ واپس لے گی اور توشہ خانہ اور ٹیرین کیس میں عمران خان نااہل ہو گا ۔