• news

غریب عوام ظلم ‘ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں: قاری ذوار بہادر


جمبر (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین علامہ قاری ذوار بہادر اور سینئر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان صوبہ پنجاب میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اس سلسلہ میں تمام اضلاع سے امیدواروںکے ناموں کا انتخاب کیا جارہا ہے جس کا 
اعلان آئندہ چند رو ز میں کردیا جائے گا۔موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مسائل کی دلدل میں پھنسادیا ہے، غریب عوام ظلم اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ،حکمرانوں کے پاس عوام کی فلاح و بہبودکا کوئی پروگرام نہیں ملک و قوم پر قرضوں کا بوجھ لادا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر جے یو پی پنجاب حافظ نصیر احمد نورانی کی صدارت میں جمعیت علماء پاکستان پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن