ملکی مسائل کا حل صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے : رانا بابر منظور
شرقپورشریف (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری پی پی 139 رانا بابر منظور نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتخابات کے لیے نہ صرف تیار ہے بلکہ ہم کامیابی حاصل کر کے تحریک انصاف کو سرپرائز بھی دے دیں گے ہماری لیڈرشپ نے تمام تر ہوم ورک بھی مکمل کر لیا ہے عمران نیازی کے جھوٹوں کی فلم زیادہ دیر نہیں چلے گی عمران نیازی نے جو چار سالہ حکومت میں سنہری کارنامے سر انجام دئیے تھے ان کا حساب اور جواب انتخابی مہم میں لازمی دینا پڑیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے اور ریلی سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر رانا حسن شکور‘ رانا نعمان اقبال‘ رانا منیب شاہدُ چوہدری بابر سرا رانا وجاہت خان کے علاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے نواز شریف کے دیوانے مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر برائے تعلیم رانا تنویر حسین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔