ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہونے چاہئیں: سردار نور احمد
سرائے مغل(نامہ نگار) ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہونے چاہئیں، کراچی کی طرح پورے پاکستان میں کامیابیاں حاصل کریں گے۔ نوجوان پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کو مسترد کریں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ نااہل حکمرانوں نے ملک و قوم کو پستی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ،بدحالی ، بد انتظامی اور کرپشن عروج پر ہے ۔توشہ خانے کی فہرست کے مطابق تمام بڑی پارٹیوں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار جماعت اسلامی پی پی 182 سردار نور احمد ڈوگر، پی پی 181 چوہدری عبدالناصر اور امیدوار پی پی 180احمد جمال ایڈووکیٹ نے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔