اسرائیل کے ساتھ تعلقات خود مختار فلسطینی ریاست سے مشروط ہیں: شہزادہ ترکی الفیصل
ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے مغربی ممالک کی دوہری پالیسیوں پر شدید تنقید کر دی ہے۔ ایک انٹرویو ترکی الفیصل نے کہا کہ مغربی دنیا نے عجیب دوہری پالیسیاں اپنائی ہوئی ہے۔ پوری مغربی دنیا نے روس کے خلاف تمام تر پابندیاں عائد کردی ہیں لیکن 50 برسوں میں اسرائیل پر مغرب نے ایک پابندی تک عائد نہیں کی۔ سعودیہ کے سابق انٹیلی جنس چیف نے مزید کہا کہ میڈیا میں سعودی، اسرائیل تعلقات کے قیام پر شائع رپورٹس صرف صحافتی باتیں ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیلئے سعودی عرب نے واضح شرائط رکھی ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا قیام خودمختار فلسطینی ریاست سے مشروط ہے۔
شہزادہ ترکی الفیصل