• news

ڈالر ایک‘ سونا 900 روپے تولہ مہنگا 


کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک کے مطابق بدھ کو 56 پیسے کے اضافے سے انٹربنک میں ڈالر کی قدر 282.29 روپے سے  بڑھ کر 282.85 روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت 282 روپے سے بڑھ کر 283 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 301 روپے اور برطانوی پونڈ کی قیمت 342 روپے پر برقرار رہی۔ دوسری طرف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900روپے اضافے کے ساتھ دو لاکھ دو ہزار 400 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 771 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 73 ہزار 525 کا ہو گیا۔
ڈالر/ سونا

ای پیپر-دی نیشن