• news

ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات ‘ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے: منیر اکرم


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی تعاون پر پالیسی مکالمے میں کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے ارتقاکے ساتھ ترقی کا تصور بدل گیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی تعاون پر پالیسی مکالمے کے لیے اہم عالمی پلیٹ فارم ڈویلپمنٹ کوآپریشن فورم(ڈی سی ایف) میں ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی اقدامات بارے منصوبہ بندیوں کی ضرورت ہے یعنی ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میںآئے ہوئے ممالک کو سامنے رکھتے ہوئے عالمی وعلاقائی ترقیاتی اہداف اور اقدامات کی منصوبہ بندی کی جائے۔انہوں نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ حکومت نے تعمیر نو کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس میں انفراسٹرکچر، گھروں اور زرعی زمین کی مرمت کے لیے تقریباً 16.5 بلین ڈالر کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن