ہیلی کاپٹر سے لٹک کر پل اپ کا نیا ریکارڈ قائم
آرمینیا (نیٹ نیوز) آرمینیائی باشندے نے ہیلی کاپٹر سے لٹک کر ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ پل اپ کرنے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ ایتھلیٹ، ہمازپ ہولیان نے ان کے قد سے کچھ اوپر اڑتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ ریلنگ پکڑ کر ایک منٹ میں 32 پل اپ کئے ہیں۔