• news

دولت مشترکہ اقدار کی مضبوطی کے طریقے تلاش کرے: حنا ربانی کھر 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کامن ویلتھ ڈے کی تقریبات کے موقع پر کامن ویلتھ  سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے ملاقات میں کثیرالجہتی نظام میں بے مثال تنائو کے وقت دولت مشترکہ کی اقدار کو مضبوط کرنے اور تنظیم کو آگے لے جانے کے طریقوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے دولت مشترکہ تقریبات کے موقع پر برطانیہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کینیڈین رکن پارلیمنٹ اور پارلیمانی سیکرٹری سے ملاقات کی۔ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت نے پاکستان سے ویزا پراسیسنگ دورانیہ کی کمی پر زور دیا، مائیگریشن مذاکرات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن