عدالتیں عمران کو مختلف طریقے سے ڈیل کر رہی ہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری برداشت کا غلط مطلب لیا جا رہا ہے۔ عمران خان ہم سے بات کرنے کیلئے نہ کل تیار تھے نہ آج ہیں۔ عمران خان کو مخصوص انصاف اور ریلیف میسر ہے جو ہمیں نہیں ملا۔ یہ چاہتا تھا 5 سے 8 ورکرز مریں‘ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ عمران جو بیانیہ بنا رہے ہیں وہ بک نہیںرہا۔ ہمارا بیانیہ کمزور نہیں۔ کوئی چھوٹی موٹی کمزوری ہو سکتی ہے۔ عمران خان کی حمایت میں لاہور میں 6‘ 7 سو سے زائد بندے نہیں نکلے۔ گرفتاری کا معاملہ تو سیاستدانوں کے ساتھ ہوتا ہی رہتا ہے۔ عمران خان لاشیں چاہتے ہیں اور ہم انہیں لاشیں دینا نہیں چاہتے۔ نوازشریف کو سزا دینے کیلئے قانون کا فلسفہ تبدیل کر دیا گیا۔ عمران خان کو عدالتیں مختلف طریقے سے ڈیل کر رہی ہیں۔ عمران خان نے جو شو کیا‘ اسے پذیرائی نہیں ملی۔ ملک بھر سے ساڑھے 3ہزار سے زائد لوگ عمران خان کی حمایت میں نہیں نکلے۔