• news

موڈیز نے امریکی بنکنگ سسٹم کی ریٹنگ مستحکم سے  منفی کر دی


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے امریکی بنکنگ نظام کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کر دی ہے۔ شائع غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیلیکون ویلی بنک فنانشل گروپ کی تیزی سے بڑھتی مشکلات اور اس شعبے کے بڑھتے ہوئے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے موڈیز انویسٹرز سروس نے امریکی بنکنگ نظام کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کر دی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ سیلیکون ویلی بنک، سلور گیٹ کیپٹل کارپوریشن اور سگنیچر بنک نے سرمایہ کاری کیلئے کام کے ماحول کو نقصان پہنچایا جس کو اب سرمایہ کاروں اور ڈپوزٹرز کی طرف سے اعتماد  کے  بحران کا سامنا ہے۔  موڈیز نے کہا کہ کچھ لوگ توقع کر رہے ہیں کہ رواں ماہ بنکنگ کے مشکلات سے شرح سود میں اضافے کی رفتارکو نئی شکل دی جائے گی‘ لیکن اس کے برعکس وہ توقع کر رہا ہے کہ فیڈرل  ریزرو زری پالیسی کو سخت رکھے  گا۔

ای پیپر-دی نیشن