• news

وزیر آباد عمران فائرنگ کیس: لیگی  رہنما مدثر نذیر رہا


وزیرآباد(نامہ نگار) عمران خان حملہ و کنٹینر کیس میں مسلم لیگی رہنما میاں مدثر نذیر ضمانت پر رہا ، تھانہ سٹی سے مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ، محمد اکبر بٹ، ضلعی صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ، جنرل سیکرٹری عامر حسین چٹھہ، محمد اصغر بٹ، ابرار ودیگر کے ہمراہ گھر روانہ ہو گئے۔ اس موقع پرنائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب مستنصر علی گوندل نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔ کارکنوں کا مورال بلند رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں گے۔ عمران خاں نے سیاست میں جو کلچر متعارف کروایا وہ ملک کو انتشار کی جانب لیجا رہا ہے۔ میاں مدثر نذیر اور میاںاحسن نذیر دونوں بھائی مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان پر سابق پنجاب حکومت نے جھوٹے مقدمے بنا کر پابند سلاسل کیا مگر ہمارے کارکن ثابت قدم رہے۔

ای پیپر-دی نیشن