• news

ڈاکوؤں، چوروں نے متعدد شہریوں کو کنگال کر دیا‘ مزاحمت پرشہری زخمی


لاہور‘کاہنہ (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں،  موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں عباس کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر ساڑھے5 لاکھ، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نشتر کالونی  میں عابد اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ 90 ہزار،  زیورات اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں طلعت سے گن پوائنٹ پر ایک لا کھ79ہزار اور موبائل فون، رنگ محل میں نزاکت سے گن پوائنٹ پر 60ہزار اور موبائل فون، باٹا پور میں اختر سے گن پوائنٹ پر 45ہزار اور موبائل فون، وحدت کالونی میں عبداللہ سے 25ہزار اور موبائل فون ، راوی روڈ  میں شان سے6ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں امجد سے گن پوائنٹ پر 22سو  اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے جوہر ٹاؤن میں صفدر کے گھر4لاکھ 75ہزار، زیورات اور الیکٹرانکس سامان، نصیر آباد، بھاٹی گیٹ اور نولکھا سے 3گاڑیاں، مزنگ  سے رکشہ جبکہ کوٹ لکھپت، وحدت کالونی، چوہنگ، اچھرہ، لوئر مال، گرین ٹاؤن، اسلام پورہ، ریس کورس اور سند ر سے9 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ آشیانہ روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناکہ لگاکر شہری عدیل کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کاہنہ کے علاقہ گجومتہ صوا میں3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے طفیل نامی پراپرٹی ڈیلر کے آفس میں گھس کر طفیل اور رمضان سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونز لوٹ  کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن