• news

کاہنہ: نامعلوم افراد نے سر میں ہتھوڑے مار کر عامل کو قتل کر دیا 


کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ ننگر پھاٹک کے قریب نامعلوم  افراد  نے 32سالہ عامل  اسحاق کو سر میں ہتھوڑے مارکر قتل کردیا۔ جھاڑیوں میں پڑی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر مقامی پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 32سالہ اسحاق کے نام سے ہوئی ہے۔  لاش کے قریب سے ایک موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔ مقتول کے بھائی محمد جاوید نے بتایا کہ مقتول کاہنہ کا رہائشی  عامل بنا ہوا تھا۔ بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن