ڈاکٹر شاہد کمال کی وفات: وائس چانسلر جی سی یو فیصل آباد کا عہدہ خالی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر شاہد کمال کی اچانک وفات کے بعد جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کا عہدہ خالی ہے۔ تین روزہ سوگ کے بعد یونیورسٹی آج کھل جائے گی لیکن انتظامی اتھارٹی نہ ہونے کی وجہ سے معاملات گومگوں کی کیفیت کا شکار رہیں گے۔ چند روز میں بی ایس کے امتحانات ہیں، وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے کوئی کلاس ورک پورا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ پرو وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے وائس چانسلر کا عارضی چارج دینا بھی مسئلہ بنا ہوا ہے۔ وائس چانسلر کی عدم موجودگی پر بغیر کسی اتھارٹی کی منظوری کے الحاق شدہ کالجز کے امتحانات منسوخ کردئیے گئے۔ یونیورسٹی کے انتظامی معاملات بھی وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے التوا میں ہیں۔