• news

سپریم کورٹ، تحریک انصاف کی استعفوں سے متعلق درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفوں کو ایک ساتھ منظور کرنے کی درخواست واپس لے لی سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ سماعت تحریک انصاف کی جانب سے انکے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست واپس لیتے ہیں۔  جس پر چیف جسٹس نے کہا  ہائی کورٹ کے فیصلے میں بھی ارکان کے استعفوں کی منظوری تصدیق سے مشروط کی گئی تھی جس کے بعد عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
واپس، خارج

ای پیپر-دی نیشن