عمران کے وکلاء سکیورٹی واپس لینے کی دستاویزات کے ساتھ آج پیش ہوں: عدالت
اسلام آباد (وقائع نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج دھمکی کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت 16 مارچ تک وارنٹ معطل ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی کہ عدالت سے جاری1صفحے پر مشتمل تفصیلی فیصلہ میں عدالت کاکہنا ہے کہ سکیورٹی بھی عمران خان سے واپس لے لی گئی۔ سکیورٹی واپس لینے کے حکومتی دستاویزات عدالت کو مہیا کرنے کیلئے عمران خان کے وکلاء نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ عمران خان کے وکلاء سکیورٹی واپس لینے والے حکومتی دستاویزات کے ساتھ 16 مارچ کو عدالت پیش ہوں۔ سیشن عدالت سے جاری عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات 16 مارچ تک معطل رہیں گے۔ دوسری طرف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت نے توشہ خانہ کیس کی فوجداری کارروائی درخواست میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخی درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی۔ فیصل چوہدری دوبارہ عدالت پیش ہوئے اور درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وارنٹ منسوخی کی درخواست زیرالتوا ہے۔ فیصلہ آنے تک درخواست واپس لیتے ہیں، اس موقع پر عدالت کے جج نے مسکراہٹ کے ساتھ درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔