سانگلہ ہل: باپ نے میڈیکل کی طالبہ بیٹی‘ شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) نواحی چک نمبر 122 پنڈوریاں میں میڈیکل کی طالبہ اومان کو اس کی والدہ نازیہ‘ سوتیلے باپ مرزا مظہر وغیرہ نے تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا اور رات کے اندھیرے میں گائوں کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا۔ مقتولہ طالبہ اومان سہیل کے قریبی عزیز حشمت خان نے صدر پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔ حشمت خان نے مقتولہ کی قبرکشائی کیلئے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دے دی۔ عدالت نے 17 مارچ کیلئے رپورٹ طلب کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ اومان سہیل میڈیکل کی طالبہ اور راولپنڈی میں زیرتعلیم تھی۔ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 106 ج ب کھچیاں کی اضافی آبادی میں ملزم محمد علی نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی عظمیٰ کو گلے میں پھندا ڈال کرقتل کر دیا اور بعدازاں خود ہی پولیس کے روبرو پیش ہوکر اعتراف جرم کرتے ہوئے گرفتاری دیدی۔ عظمیٰ تین بچوں کی ماں تھی۔ قاتل کو اس کے کردار پر شک تھا۔