• news

صومالیہ :  خودکش حملے میں گورنر سمیت 11افراد زخمی‘  5 ہلاک


موغا دیشو(آئی این پی)صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں گورنر سمیت 11افراد زخمی اور 5افراد ہلاک ہوگئے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت کے ایک اہم سرکاری گیسٹ ہاوس میں خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا،دھماکا اتنا زور دار تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گیسٹ ہاوس میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ گیسٹ ہاوس میں گورنر سمیت 15سے زائد اہم سرکاری شخصیات مقیم تھیں،گیسٹ ہاوس کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی اشارے کے باوجود نہ رکی تو ٹائر پر فائرنگ کرکے گاڑی پنکچر کردی تھی۔ جس پر گاڑی کے ڈرائیور نے کار کو دھماکے سے اڑادیا،اگر گاڑی پنکچر نہ ہوتی اور خود کش حملہ آور مزید اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتا تو ہلاکتوں میں تعداد کہیں زیادہ ہوتی۔ خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ گورنر سمیت 11افراد زخمی ہیں، فی الحال کسی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم صومالیہ میں فوج اور سرکاری دفاتر و عمارتوں پر حملوں میں الشباب کے جنگجو ملوث ہیں جو اپنا تعلق داعش سے جوڑتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن