• news

شعبہ صحت میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ضروری ہے، جاوید اکرم


 لاہور (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا دورحاضر کی ضرورت ہے اور آن لائن علاج کی سہولت پاکستان کے شہر لاہور میں متعارف کروایا جارہا ہے جس کا مریضوں کو بہت فائدہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی ہیلتھ بنک ٹی ایچ بی گلوبل کی سالانہ کانفرنس پاکستان سوسائٹی اف انٹرنل میڈیسن میں جدید ورچوئل ہسپتال ٹیکنالوجی کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ دی ہیلتھ بنک ٹی ایچ بی گلوبل نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں ترقی کے جن منصوبوں کا اعلان کیا وہ قابل ستائش ہیں وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ دی ہیلتھ بنک ٹی ایچ بی گلوبل نے ملک اور خطے کے لئے ترقی کے جن منصوبوں کا اعلان کیا اس میں ایک جدید ورچوئل ہسپتال ہے جو اپنے مریضوں کو گھر پر اور آن لائن دونوں طرح ذاتی نگہداشت فراہم کرتی ہے۔ ٹی ایچ بی گلوبل کی چیف ایگزیکٹو زرمینہ جعفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سنگا پور دوبئی ، کراچی ،کویت سٹی کے بعد اب لاہور میں ہمارے دفاتر لوگوں کو ان کے گھر پر ارام سے صحت مند زندگی گزارنے میں مدد کرنے کے لئے وقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ باربار ہسپتال آئیں اور ہمارا ورچوئل ہسپتال انہیں آن لائن علاج کی ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گا اور ہمارے ڈاکٹرز مریضوں کے چیک اپ کے لئے ان کے گھر بھی جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن