فرحت جبیں کو ڈی جی پی آر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
لاہور (نیوز رپورٹر) انفارمیشن گروپ کی سینئر افسر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن انفارمیشن و کلچر ڈیپارٹمنٹ پنجاب فرحت جبیں نے حکومت پنجاب کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کی اضافی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا ۔ فرحت جبیں اس سے قبل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پی آئی ڈی پلاننگ کمشن فائنانس پی ایم ہاﺅس ٹورازم الحمرا آرٹس کونسل اور واپڈا ہاﺅس میں بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ انہیں انفارمیشن اور کلچر ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔