• news

عمران خان نے سیاستدانوں کی ناک کٹوا کے رکھ دی : طلال چوہدری 


لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے ماڈل ٹاو¿ن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاستدان بہادر اور نڈر سمجھے جاتے تھے ،پاکستان کی تاریخ ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے خان صاحب نے سیاستدانوں کی ناک کٹوا کے رکھ دی ہے یہ سیاسی اناڑی نے سب تباہ کر دیا ہے،یہ کہتا تھا کہ قومیں تباہ ہوتی ہیں جہاں امیر کا اور غریب کا قانون فرق ہوتا ہے لیکن اس نے خود کو قانون کے سامنے سرنڈر نہیں کیا ،یہ اپنے کہے کا بر عکس کر رہا ہے کیا مغرب میں ایسا ہوتا ہے ،جو قانون پر عمل کرنے آئے آپ نے اس پر پٹرول بم برسا دئیے۔جوکہہ رہے ہیں ریاست فیل ہو گئی کیا وہ چاہتے تھے کہ لوگوں کی جانیں چلی جاتیں جانوں کا تحفظ کرنا کمزوری نہیں ہے،اگر ریاست چاہے تو ان غنڈوں سے آسانی سے نمٹ لیں۔عمران خان کی غیرت نہیں جاگ رہی اس نے اپنی بہنیں اور بیٹیاں آگے کر دیں۔کب تک ظل شاہ جیسے لوگوں کو ڈھال بناو گے یہ بزدلی کا لیبل تم سے ہمیشہ جڑا رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن