ایل ڈی اے کے متعدد افسروں کے تقرر وتبادلے
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے متعدد افسروں کے تقرر وتبادلے کر دیے گئے۔گریڈ 19کے افسر ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز اکبر نکئی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن اینڈ کچی آبادیز تعینات کر دیا گیا۔پی ایم ایس افسر آصف حسین کو ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز کے چارج کی نگرانی سونپ دی گئی۔ڈائریکٹر ہاﺅسنگ (نائن )کے عہدے پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر خرم یعقوب کوڈائریکٹر ہاﺅسنگ (سیون )کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ڈائریکٹر ہاﺅسنگ (سیون) کے عہدے پر کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر سبطین رضا قریشی کو ڈائریکٹر لائ( اپلیٹ کورٹ) تعینات کر دیا گیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص بیگ سے ڈائریکٹر لاءکا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ڈائریکٹر وائس چیئرمین سیکرٹریٹ کے عہدے پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر رابیل بٹ کو ڈائریکٹر ہاﺅسنگ (10) لگا دیا گیا۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ”ایل ڈی اے اینڈ دیگر سپانسرز“ علی سعید اصغر کو سیکرٹری ایل او ایس کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سرمد ضمیرخان سے یہ چارج واپس لے لیا گیا۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔