• news

کائنات خواتین کے بغیر ادھوری ،خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،اعظم چوہدری


لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور پریس کلب میں نجی سکول کے تعاون سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی خدمات کو سراہنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اعظم چوہدری نے کہا کہ کائنات خواتین کے بغیر ادھوری ہے، کوئی بھی گھرہویامعاشرہ اسے آگے بڑھانے میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ، ماں، بہن ، بیوی ، بیٹی ہر اک روپ میں یہ اپنی مثال آپ ہیں اور ان کی خدمات کو کسی صورت بھی نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ خواتین جرنلسٹس کی خدمات کو سراہنے کے لئے لاہورپریس کلب خصوصانثارعثمانی آڈیٹوریم کوپھولوں، فلیکسسز اور گلدانوں سے شانداراندازمیں سجایاگیا، ہال میں صحافی خواتین کی آمد پر ان کا گرمجوشی سے استقبال کیاگیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے سٹیج پرایوارڈوصول کرنے کے لئے بلانے پر ملٹی میڈیا پر ان کی تصویر کے ساتھ ان کا پروفائل بھی بیان کیاگیا جس سے تقریب کوچارچاندلگ گئے۔ تقریب میں صدراعظم چوہدری ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبر گورننگ باڈی عالیہ خان ، رضا محمد، روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹر رفیعہ ناہید اکرام ، مروا عنصر، صائمہ نواز و دیگر صحافی خواتین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن رافعہ کمال بٹ نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور کہاکہ خواتین معاشرے کا جزولاینفک ہیں ، معاشرے کو آگے بڑھانے میں ان کے کردار سے کسی صورت انکارنہیں کیاجاسکتا۔

ای پیپر-دی نیشن