• news

دانش سکول محروم طبقہ کے بچوں کو کارآمد شہری بنا رہے ہیں، منصور قادر


لاہور (نمائندہ خصوصی) نگران صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب منصور قادر نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھے اور ملک کا مفید شہری بنے۔ دانش اسکول اینڈ سینٹرز آف ایکسیلینس ٹیلنٹداور معاشرے کے محروم طبقہ کے بچوں کو ملک کا کارآمد شہری بننے کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ دانش اسکول اینڈ سینٹر زآف ایکسیلینس اتھارٹی ہیڈ آفس کے دورہ کے موقع پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب فیصل فرید بھی انکے ہمراہ تھے۔ منیجنگ ڈائریکٹر دانش سکول اینڈ سینٹر آف ایکسیلینس اتھارٹی احمر ملک نے دانش سکولز کی کارکردگی اور نتائج کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکول طلبہ کو اچھی سہولیات اور زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے رہنمائی کر رہا ہے جس کی وجہ سے ان سکولوں سے پڑھنے والے بچے معاشرے کے مفید شہری بن رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن