• news

عمان سے ڈی پورٹ افغان باشندہ لاہور ائر پورٹ سے گرفتار 


لاہور (نیٹ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمان سے ڈی پورٹ کیے گئے افغان باشندے نور اسلام کو لاہور ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیا۔ ملزم فلائٹ نمبر WY343 سے لاہور پہنچا دوران تلاشی ملزم سے افغانی پاسپورٹ اور جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پاکستانی پاسپورٹ پر ملازمت کے غرض سے ایران سے عمان جانے کی کوشش کی تھی، جعلی پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرنے پر ملزم کو عمان سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ ملزم کا تعلق کابل سے ہے۔ ملازمت کیلئے پشاور کے ایجنٹ کو 4 لاکھ 35 ہزار روپے ادا کر کے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا۔
افغان باشندہ،گرفتار

ای پیپر-دی نیشن