ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کے مختلف علاقوں کے دورے، شجرکاری مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور(خبرنگار)ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے شہر کے مختلف زونز اور علاقے مال روڈ، مین بلیو وارڈ گلبرگ، نور جہاں روڈ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، کلمہ چوک، فیصل ٹاو¿ن، شبیر عثمان روڈ،شوک چوک، جوہر ٹاو¿ن، خیابان فردوسی روڈ، شادیوال نرسری، نیو کمپیس روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، قریشی پارک گلبرگ اور فیزور روڈ کا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ایچ ا ے نے گرین بلیٹس پر بہار شجرکاری مہم کے تحت نیو پلانٹیشن کرنے کے لگانے،مال روڈ اور لبرٹی چوک پر مین فواروں کو فعال کرنے،ٹاو¿ن ہال چوک مال روڈ کو پھولوں سے مزیدمزین کرنے اور خوبصورت بنانے، قریشی پارک گلبرگ میں ہارٹیکلچراور سول ورک کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے اورکلمہ انڈر پاس میں ہارٹی کلچر کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔