زمان پارک کے ہیروز کو قوم سلام پیش کرتی ہے، پی ٹی آئی
لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماو¿ں رانا عبدالسمیع ،عبدالکریم خان ،غلام محی الدین دیوان ،واصف علی شاہ ،علی حسن عباس ایڈووکیٹ ،میاں محمد اکرم عثمان ،ملک ظہیر عباس کھوکھر ،شبیر گجر ،مراد راس ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ زمان پارک کے ہیروز کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے دن رات اپنے عقائد کی حفاظت کی امپورٹڈ حکومت کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا ۔عمران خان کو اپنے کارکنوں پر فخر ہے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں نہتے کارکنوں پر دوسرے روز بھی آنسو گیس بے دریغ استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔نہتے کارکنان پر گولی چلانے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔لوٹ مار سرکار نے ملک کو تباہ کر دیا ۔