• news

عمران خان کی تحریکیں ملک وقوم کے مفاد میںنہیں: منیر قمر واہگہ


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ عمران خان جب حکومت میں تھے اس وقت پالیسیاں اور حکومت چھوڑنے کے بعد تحریکیں ملک وقوم کے مفاد میںنہیں بلکہ انکے ذاتی مفادات کیلئے ہے۔ عمران خان کے جھوٹے دعوئوں نے اس کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے چودھری خالق عزیز ورک کی اقامت گاہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کاشف گیلانی ،شیخ اسد الرحمن ، افتخار احمد بھٹی ودیگربھی موجودتھے چودھری منیر قمرواہگہ نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہترین حکمت عملی اور خارجہ پالیسی کی بدولت دیگر دوست ممالک کا اعتماد بحال ہورہا ہے جو بہترین عمل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن