گرفتاری سے چھپ کر عمران خان نے اپنا مذاق خود اڑایا:سیف الملوک کھوکھر
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف املکوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پولیس اور گرفتاری سے چھپ کر عمران خان نے اپنا مذاق خود اڑایا،باعزت طریقے سے گرفتاری دینے سے سیاستدان کے قد میں اضافہ ہو جاتا ہے،جس طرح باپ بیٹی میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے سزا سنائے جانے کے بعد لندن میں ہونے کے باوجود ملک میں آکر ایک بہادر لیڈر کی طرح گرفتاریاں دیں۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈر گرفتاری سے بچنے کیلئے کارکنان اور عورتوں کو فتنہ خان کی طرح ڈھال نہیں بناتا بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تین دن سے زمان پارک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عمران فتنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے کارکنان اور پولیس والوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔