عمران خان ایمرجنسی لگوانے کی سازش کر رہے ہیں، رانا فاروق سعید
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کیقائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں ایمر جنسی لگوانے کی سازش کر رہے ہیں۔عمران خان عدالتی احکامات کا کھلے عام مذاق اڑا رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور اس کی لیڈر شپ سانحہ ماڈل ٹاؤن ٹو کرانے کی سازش کر رہی ہے۔کیا اعلی عدلیہ لاڈلے کی حرکتوں کا از خود نوٹس لے گی۔ پنجاب پولیس کو اپنی رٹ ہر صورت تسلیم کرانا ہو گی۔پوری قوم زمان پارک میں لگے تماشے سے تنگ آ چکی ہے۔عدلیہ اور انتظامیہ نے اپنی رٹ قائم نہ کی تو پھر یہ رواج بن جائے گا۔