• news

نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن مشتاق احمد مانگٹ سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعمیر وطن پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں90 کروڑ روپے کی لاگت سے5ہزار گھروں کی تعمیرومرمت کا منصوبہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدرڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقے جامشوروکا دورہ کیا اور زیر تعمیر گھروں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں الخدمت کی جانب سے 2 سو سے زائد گھروں کی تعمیر نواور مرمت کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر و مرمت ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن