• news

فیروز والہ : ڈکیتی ‘چوری کی متعدد وارداتیں‘شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیاء سے محروم 


 فیروزوالہ(نامہ نگار ) ڈکیتی،چوری اوررہزنی کی وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے دو دوستوں سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا۔ کالا شاہ کاکو موٹروے کے قریب ڈاکودو دوست علی رضا اور اصلاح سے دو لاکھ 60 ہزار روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ نکے خان بھٹہ خشت کے قریب 2ڈاکوئوںنے گاڑی سواروں کو روکنے کی کوشش کی گاڑی نہ روکنے کی پر اندھادھندفائرنگ کردی‘ گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے،گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوگئی،کھیتوں میں جاگری گاڑی میں سوار چارمیں سے تین افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا جس ہسپتال داخل کرا دیاگیال کمپنی کے ملازم علی حیدر ‘ پیٹرول پمپ کے ملازم اویس سے33ہزار600روپے،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ دربارنوری بھوری کے قریب 2ڈاکو ساجد سے24ہزار روپے نقدی اورموبائل فون،مچھلی فارم کے قریب2ڈاکوسبزی منڈی جانے والے بیوپاری رشید احمد کو ہینڈزپ کروا کر 1لاکھ52ہزا ر روپے نقدی موبائل چھین کرفرار ہو گئے۔ کوٹ عبدالمالک میں ڈاکو تین افراد عدیل اور اکرم وغیرہ سے چار موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے۔مختلف علاقوں سے 10 موٹر سائیکل چوری کر لی جبکہ تین موٹر سائیکل چھین لئے گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن