ویلفیئر سٹیٹ کا تصور اسلام نے پیش کیا : اظفر علی ناصر، طاہر رضا بخاری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)وزیر اوقاف سیّد اظفر علی ناصر اورسیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ایوان اوقاف میں اوقاف ملازمین میں رمضان گفٹ پیکٹ تقسیم کیے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان غمگساری کا درس دیتا ہے۔ دنیا میں ویلفیئر سٹیٹ کا تصور ، اسلام نے پیش کیا ، فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے صوفیأ کی تعلیمات کو اپنا نا ہوگا۔ خانقاہیں اور مزارات انسانی ویلفیئر کے سب سے بڑے مراکز ہیں، دینی اقدار کی تر ویج میں مشائخ و علمأ کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ماہ ِ مبارک میں مخیر حضرات دل کھول کر لوگوں کی خدمت کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احمد افنان ،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف آصف علی فرخ،ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف ڈاکٹر عامر علی چشتی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف وسیم عباس،ڈائریکٹر فنانس اوقاف خالد مسعود فاروقہ،ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو اور ڈائریکٹر لیگل محمد اسلم سپرا سمیت دیگر افسران صوبائی خطباء اوقاف اور محکمہ کے ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔