صاحبزادہ عظمت اللہ نوشاہی احاطہ دربار میں سپردِ خاک
نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار ) صاحبزادہ عظمت اللہ نوشاہی 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم دربار عالیہ سائیں نشان علی نوشاہی محلہ رڑ والا نوشہرہ ورکاں کے سجادہ نشین تھے تفصیلات کے مطابق عصمت اللہ نوشاہی اردو ٹیچر معروف کرکٹر اویس محتشم نوشاہی کے والد صاحبزادہ عظمت اللہ نوشاہی سجادہ نشین آستانہ عالیہ دربار سائیں نشان علی نوشاہی (محلہ رڑوالہ) گذشتہ روز انتقال کر گئے۔مرحوم کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد احاطہ دربار میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔